5 اپریل 2012 - 19:30

پاکستان کے اقتصادی مرکز کراچي ميں پوليس عہدیدار کے قافلے پر آج ہونیوالے خودکش حملے میں 4افراد جاں بحق اور14زخمي ہو گئے-

ابنا: ذرائع کے مطابق کراچي کے علاقے ملير ہالٹ پر پھل فروشوں کے اسٹالز کے قريب موٹر سائيکل پر سوار خود کش حملہ آور نے ايس ايس پي ملير راؤانوار کے اسکواڈ پر موٹر سائيکل ٹکرا دي.جس کے نتيجے ميں کم از کم 4افراد ہلاک اور 14زخمي ہو گئے تاہم حملے میں ایس ایس پی محفوظ رہے- ہلاک ہونے والوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ تحریک طالبان نے خود کش حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ادھر کراچي ميں دہشتگردی کےایک اور واقعے میں نامعلو م افراد کي فائرنگ سے3 پوليس اہلکار جاں بحق ہوگئے.پوليس کے مطابق پي آئي بي کالوني ميں نامعلوم افراد نے آٹا چکي پر فائرنگ کي جس کے نتيجے ميں وہاں موجود 3 پوليس اہلکار شديد زخمي ہوگئے جنہيں فوري طور پر اسپتال منتقل کيا گيا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے-....... /169